انجیلی بشارت
خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیے ہمیں ایک جلالی بدن کی ضرورت ہے
ہم جلالی بدن کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
ایمان اور اچھے کاموں کے ذریعے ہم اپنا جلالی بدن حاصل کر سکتے ہیں
اچھے کاموں کے وسیلے سے -
ہمارا جسمانی بدن، ہمارے اچھے کاموں کے ذریعے ہمارا جلالی بدن تعمیر کرتا ہے کیونکہ خدا ہمیں ہمارے روحانی گھر (جلالی بدن) کی تعمیر کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
۱-پطرؔس 2:5
تُم بھی زِندہ پتّھروں کی طرح رُوحانی گھر بنتے جاتے ہو تاکہ کاہِنوں کا مُقدّس فِرقہ بن کر اَیسی رُوحانی قُربانِیاں چڑھاؤ جو یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کے نزدِیک مقبُول ہوتی ہیں۔
فِلِپّیوں 3:21
وہ اپنی اُس قُوّت کی تاثِیر کے مُوافِق جِس سے سب چِیزیں اپنے تابِع کر سکتا ہے ہماری پَست حالی کے بدن کی شکل بدل کر اپنے جلال کے بدن کی صُورت پر بنائے گا۔
بغیر جلالی بدن کے ہم خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتے، اور یہ جلالی بدن ہمارے اچھے کاموں کا انعام ہوگا۔
مہِین کتانی کپڑے کا لباس ایک جلالی بدن ہے جو خدا ہمیں اِس دُنیا کے آخر میں دے گا۔ یہ ‘مہِین کتانی کپڑے کا لباس’ ہمارے اچھے کاموں کا انعام ہوگا، اور اِس لباس کو پہنے بغیر ہم خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتے۔
مُکاشفہ 19:7-8
آؤ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں۔ اِس لِئے کہ برّہ کی شادی آ پُہنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔ [8] اور اُس کو چمک دار اور صاف مہِین کتانی کپڑا پہننے کا اِختیار دِیا گیا کیونکہ مہِین کتانی کپڑے سے مُقدّس لوگوں کی راست بازی کے کام مُراد ہیں۔
متّی 22:1-14 میں یسوع مسیح ایک تمثیل بیان کرتے ہے جس میں ایک شخص شادی میں بغیر شادی کے لباس کے داخل ہوا۔ یہ تمثیل ایک حقیقی واقعہ ہوگا جو اِس دُنیا کے اختتام کے بعد ہوگا، جیسا کہ ہم مُکاشفہ 19:7-9 میں دیکھتے ہیں۔
کوئی بھی نیکی کرنے میں کامل نہیں ہے
رُومِیوں 3:23
اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
یرمِیاہ 13:23
حبشی اپنے چمڑے کو یا چِیتا اپنے داغوں کو بدل سکے تو تُم بھی جو بدی کے عادی ہو نیکی کر سکو گے۔
واعِظ 7:20
کیونکہ زمِین پر کوئی اَیسا راست باز اِنسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔
خُدا خود ہمیں کامل بنائے گا
لفظ “کامل نہیں” کا مطلب ہے کوئی شخص %40، %50 یا %70 ہے مگر %100 نہیں، اس لیے وہ کامل نہیں۔ جو لوگ بالکل صفر ہیں وہ “کامل نہیں” نہیں کہلا سکتے کیونکہ اُن میں کوئی خوبی ہے ہی نہیں جن میں وہ “کامل نہیں” ہوں۔
اسی طرح ہم نیکی کرنے میں کامل نہیں، ہم اچھے کاموں میں شاید %30, %60 یا %80 ہوں، مگر خُدا خود ہمیں کامل کرے گا۔
اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس نیکی کرنے میں کچھ فیصد ہونا چاہئے تاکہ خُدا ہمیں “کامل نہیں” سے “کامل” بنائے۔
عِبرانیوں 10:14
کیونکہ اُس نے ایک ہی قُربانی چڑھانے سے اُن کو ہمیشہ کے لِئے کامِل کر دِیا ہے جو پاک کِئے جاتے ہیں۔
۱-تھِسّلُنیکیوں 5:23
خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بِالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بدن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔
فِلِپّیوں 1:6
اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔
ایمان کے وسیلے سے -
ایمان کے وسیلے سے ہم روحالقدس کو پاتے ہیں، اور روحالقدس ہمارے جلالی بدن کو زندگی بخشتا ہے، جیسے ہماری روح ہمارے جسم کو زندگی دیتی ہے۔
گلتِیوں 3:2
مَیں تُم سے صِرف یہ دریافت کرنا چاہتا ہُوں کہ تُم نے شرِیعت کے اَعمال سے رُوح کو پایا یا اِیمان کے پَیغام سے؟
یُوحنّا 6:63
زِندہ کرنے والی تو رُوح ہے۔ جِسم سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زِندگی بھی ہیں۔
یہ ابدی زندگی خُدا کی طرف سے مفت تحفہ ہے جو ہمیں یسوع مسیح پر ایمان رکھنے سے ملتی ہے۔
اِفِسیوں 2:8-9
کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ [9] اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔
ابدی زندگی حاصل کرنے کے لیے ہمیں یسوع مسیح پر کیا ایمان رکھنا ہے؟
ہمیں یہ اِیمان رکھنا چاہیے کہ، یسوع مسیح صلیب پر مر گیا، دفن کیا گیا اور ہمارے گناہوں کے لیے دوبارہ جی اُٹھا
رُومِیوں 3:25
اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو تاکہ جو گُناہ پیشتر ہو چُکے تھے اور جِن سے خُدا نے تحمُّل کر کے طرح دی تھی اُن کے بارے میں وہ اپنی راست بازی ظاہِر کرے۔
رُومِیوں 10:9
کہ اگر تُو اپنی زُبان سے یِسُوعؔ کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نجات پائے گا۔
اِیمان رکھیں کہ یسوع مسیح نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کر دی ہے
۱-پطرؔس 1:18-19
کیونکہ تُم جانتے ہو کہ تُمہارا نِکمّا چال چلن جو باپ دادا سے چلا آتا تھا اُس سے تُمہاری خلاصی فانی چِیزوں یعنی سونے چاندی کے ذرِیعہ سے نہیں ہُوئی۔ [19] بلکہ ایک بے عَیب اور بے داغ برّے یعنی مسِیح کے بیش قِیمت خُون سے۔
مُکاشفہ 5:9
اور وہ یہ نیا گِیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائِق ہے کیونکہ تُو نے ذبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زُبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔
:نتیجہ
عمل ضروری ہے –
کامل ہونا ضروری نہیں –
ایمان کے وسیلے سے: ہمیں ابدی زندگی ملتی ہے
نیک اعمال کے وسیلے سے: ہمیں جلالی بدن ملتا ہے
Be A Partner To Harvest In The Kingdom Of God
We are working hard to reach the unreached in the remote areas of Pakistan with the life-transforming message of Jesus Christ. Many communities in these distant regions have little or no access to the Gospel, and our mission is to bring the light of God’s Word where it has never been heard before.
